گھر کی رکھوالی کیلئےجدید روبوٹ تیار

گھر کی رکھوالی کے لئے جدید روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو ٹریفک اپ ڈیٹ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی شئیر کرے گا۔

10:41 PM, 10 Dec, 2016

گھر کی رکھوالی کے لئے جدید روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو ٹریفک اپ ڈیٹ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی شئیر کرے گاجدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔جنوبی کوریا کی معروف کمپنی نے ایسا ہی ایک جدید روبوٹ تیار کرلیا ہے جو اب سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے آپ کے گھر کی رکھوالی کرے گا۔

جدید اور منفرد صلاحیتوں کا حامل یہ روبوٹ نا صرف آپ کے گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے بلکہ اس میں موجود جدید بلٹ ان کیمرے کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی جاسکتی ہیں۔اوٹو نامی یہ روبوٹ ٹریفک کے حوالے سے پل پل کی خبر سے بھی آگاہ کرتا ہے اور گھر والوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے گانا گانے اور ڈانس کرنے کی بھی صلاحیتوں سے مالا مال ہے

مزیدخبریں