کابل/پنجشیر: افغان مزاحمتی تنظیم این آر ایف (نیشنَل ریزسٹنس فرنٹ) نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کے ضلع دارہ کی عبداللہ خیل وادی میں طالبان کے ایک اہم مرکز پر حملہ کر کے 17 طالبان ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ این آر ایف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان بٹالین کا چیف آف سٹاف بھی شامل ہے۔
تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کارروائی دو مرحلوں میں کی گئی، جس میں پہلے نصب بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا اور بعد ازاں راکٹ حملے کیے گئے۔ این آر ایف کے مطابق طالبان کا مرکزی ٹھکانہ حملے میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
مزاحمتی گروہ کے مطابق اس ٹھکانے میں موجود طالبان مبینہ طور پر مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔ طالبان کی جانب سے تاحال اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔