افغانستان میں طالبان دور حکومت میں صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں میں اضافہ؛ عالمی اداروں کا شدید اظہارِ تشویش

02:53 PM, 10 Dec, 2025

کابل: افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد صحافیوں پر مبینہ تشدد، گرفتاریوں اور دباؤ کے بڑھتے واقعات پر عالمی اداروں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا واچ ڈاگز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تشدد، دھمکیوں اور طویل حراست کے ذریعے ملک میں آزادیٔ اظہارِ رائے کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متعدد صحافیوں کو کوریج کے دوران حراست میں لینے، تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ عالمی اداروں نے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا نمائندوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کا احترام کیا جائے۔

انسانی حقوق کے گروہوں کا کہنا ہے کہ صحافی موجودہ حالات میں شدید خطرات سے دوچار ہیں اور میڈیا کے لیے افغانستان کا ماحول روز بروز غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں