فیصل آباد میں پتنگ بازی ، پابندی کو منچلوں نے ہوا میں اڑادیا

فیصل آباد میں پتنگ بازی ، پابندی کو منچلوں نے ہوا میں اڑادیا

فیصل آباد:شہر میں پتنگ بازی پر لگی پابندی کو منچلوں نے پتنگوں کے ساتھ ہی ہوا میں اڑادیا. بیشتر علاقوں میں منچلے ساونڈ سسٹم لگاکر پتنگیں اڑانے میں مصروف ہیں، جنھیں روکنے والا کوئی نہیں، دھاتی ڈور سے بنی پتنگیں کسی بھی حادثے کاسبب بن سکتی ہیں۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے آبائی شہر یعنی فیصل آباد میں منچلوں نے پتنگ بازی پر لگی پابندی کو اڑایا ہوامیں اور کیمیکل ڈور کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے نیلی, پیلی, لال اور رنگ برنگی پتنگوں کو آسمان کی بلندیاں تک اڑاتے ہوئے پیچے لگائے اور بوکاٹا کی صداوں سے فضاء کو گرما دیا.

منچلوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومت تو پابندیاں لگاتی رہتی ہے. مگر کسی بھی پابندی کی پرواہ کئے بغیر بسنت کے تہوار کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے انجوائے کریں گے.
منچلوں کو قابو کرنا تو پولیس کے بس سے باہر سہی. لیکن کیمیکل ڈور کی جگہ دھاگے کی ڈور کی.اجازت اور پتنگ بازی کیلئے کوئی وقت اور جگہ مقرر کردی جائے تو پتنگ بازی سے پیش آنے والے حادثات سے کسی حد تک بچا جا سکتا ہے.

مصنف کے بارے میں