پی ایس ایل میں فکسنگ کی بھارتی کوشش ناکام کردی گئی

پی ایس ایل میں فکسنگ کی بھارتی کوشش ناکام کردی گئی

پی ایس ایل میں فکسنگ کی کوشش فکس کردی گئی۔پاکستان سپرلیگ کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش پکڑی گئی۔اسلام آباد یونائیٹد کے دو کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف دبئی میں گزشتہ رات فکسر سے ملتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔بھارتی بک میکر ناصر جھن جھن والا سے دونوں کھلاڑیوں نے ملاقات کی جسے موقع پر ہی فکس کردیا گیا۔اور دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرکے فوری واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارت نے آئی پی ایل کے فلاپ ہونے کے ڈر سے پاکستان سپرلیگ کو بدنام کرنے کیلئے میچ فکسنگ کی سازش رچائی جس کا ابتدا میں ہی گلا دبادیاگیا۔