مسجد الحرام میں مریضوں اور معر افراد کے لیے گالف گاڑیاں

مسجد الحرام میں مریضوں اور معر افراد کے لیے گالف گاڑیاں

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام میں صحن کے وسیع ہونے کے بعد بزرگوں اور مریضوں  کو پیش آنے والی مشکل کو سعودی وزارت ِ حج و عمرہ نے فوری طور پر حل کر لیا ہے اور  مسجد الحرام کی زیارت کیلئے آنے والے مریضوں اور زخمیوں اور بزرگوں کے لیے صحن حرم میں  ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے نئی گالف گاڑی متعارف کرادی گئی۔

سعودی ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر محمد القاسم نے اس کی ہدایت جاری کی تھی۔ یہ گاڑیاں حجم میں چھوٹی ہیں اژدحام میں آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ آجاسکتی ہیں۔ حرم شریف میں 4امدادی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ہر مرکز کو ایک نئی گالف گاڑی مہیا کردی گئی۔