کسانوں کا احتجاج ، بھارتی حکومت نے 500 سے زائد ٹویٹر اکاؤنٹس بند کروادیئے

کسانوں کا احتجاج ، بھارتی حکومت نے 500 سے زائد ٹویٹر اکاؤنٹس بند کروادیئے
سورس: File photo

نیویارک ،مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے  500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کمپنی کو ہدایت کی تھی کہ یہ اکاؤنٹس بند کردیئے جائیں ۔ 

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ  500 سے زائد اکاؤنٹس صرف بھارت میں ہی بلاک کیے گئے ہیں  جبکہ یہ اکاؤنٹس بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے صارف دیکھ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر نے میڈیا ادارے، صحافی اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس معطل نہیں کیے کیونکہ ایسا کرنے سے بھارتی قانون کے تحت آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

 خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 2 ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور عالمی شخصیات کی جانب سے بھی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔