نجی ٹی وی پر بیہودہ ٹک ٹاک دکھانے پر عدالت نے جواب طلب کرلیا

نجی ٹی وی پر بیہودہ ٹک ٹاک دکھانے پر عدالت نے جواب طلب کرلیا
سورس: File photo

کراچی،سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دکھانے کیخلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دکھانے کیخلاف بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کا موقف تھا  کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، جس سے بچوں پر منفی اثر  پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں۔ بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔اس لئے  ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔

  عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی جارہی ہے۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔