سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 98 ہزار پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 تک جا پہنچی ہے۔ 
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 2 ہزار 160 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے اضافے کے بعد 1851.52 روپے پر آ گئی ہے۔ 
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور نئی قیمت 1 ہزار 865 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں