پیکا ایکٹ میں ترمیم: وزیر قانون کا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عندیہ

03:29 PM, 10 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام سٹیک ہولڈرز کسی بات پر متفق ہو جائیں تو اس قانون کو دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

 وزیر قانون نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہیں، اور پارلیمنٹ کو قانون میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام فریق اس بات پر متفق ہوں تو پیکا ایکٹ میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پیکا ایکٹ، جو 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا، سوشل میڈیا کی ریگولیشن کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ قانون متنازعہ بن چکا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے

مزیدخبریں