جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ

03:34 PM, 10 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

ٓاسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کا احتجاج جاری ہے، جبکہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اور دیگر ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور سینئر ججز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، وکلا نے ریڈ زون اور ڈی چوک کی طرف مارچ کیا اور پولیس کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا۔ سپریم کورٹ بلڈنگ اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جن کی نگرانی ڈی آئی جی سکیورٹی علی رضا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں