ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

10:40 AM, 10 Feb, 2026

دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا ہے کہ صبح کی اوس کی وجہ سے پچ پر تھوڑی سیم مل سکتی ہے، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف، نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتی تھی، تاہم وہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ نمیبیا کی ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے اور ان کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔

مزیدخبریں