آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف کھیلے گا

09:16 AM, 10 Feb, 2026

کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج اپنے گروپ مرحلے کا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں ایکشن میں ہوں گی۔ میچ سے قبل، قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کولمبو میں پریکٹس سیشن بھی کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے مات دی تھی۔ آج نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان بھی میچ ہوگا، اور نیوزی لینڈ اور یو اے ای بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ اہم ہے تاکہ وہ گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے اور ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات بڑھا سکے۔

مزیدخبریں