پاکستان سمیت 8 ممالک کی غزہ میں سیز فائر کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

09:34 AM, 10 Feb, 2026

اسلام آباد : پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی اور اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو غیرقانونی قرار دیا۔ ایک مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور عالمی برادری کو اسرائیل کو اپنے غیرقانونی اقدامات روکنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پائیدار امن صرف عرب امن منصوبے کے مطابق ہی ممکن ہے، اور یہی اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کوئی قانونی خودمختاری نہیں ہے اور اس علاقے کی حیثیت عالمی قوانین کے مطابق حل طلب ہے۔

مزیدخبریں