ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کر دیا

12:30 PM, 10 Feb, 2026

اسلام آباد : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا کرپشن پر سیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2025ء میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن میں 136 واں نمبر رہا ہے، جس میں گزشتہ چار سالوں کی گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کا مثبت اثر دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی میں کمی آئی ہے بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بھی بدعنوانی کے اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2025ء میں 182 ممالک کا سروے کیا، جبکہ 2024ء میں یہ تعداد 180 ممالک تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق، 2021ء سے 2025ء تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی، اور اس دوران پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجہ بہتری آئی۔

اس سے پہلے دسمبر 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق 3 میں سے 2 پاکستانی شہریوں نے بتایا کہ انہیں سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزیدخبریں