وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

12:39 PM, 10 Feb, 2026

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ان کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور صوبائی وزراء نے ایئرپورٹ پر کیا۔

دورے کے دوران، مریم نواز گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کریں گی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گی۔ ان کا مقصد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ہوگی، جہاں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں