بین الصوبائی ہم آہنگی کا مشن: مریم نواز کی کوئٹہ آمد، متاثرینِ دہشت گردی کی دلجوئی اور سیاسی قیادت سے مشاورت

03:16 PM, 10 Feb, 2026

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ اہم دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئی ہیں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزراء نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس دورے کا مرکز حالیہ دہشت گرد حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
مریم نواز کی گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے الگ الگ ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں