"ضرورت پڑنے پر پنجاب ایک کال کی دوری پر ہوگا"،وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

04:09 PM, 10 Feb, 2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پہلے سرکاری دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان کی سیاسی قیادت اور سکیورٹی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور صوبے کی ترقی کے لیے پنجاب کے تمام وسائل اور خدمات بلوچستان کے لیے حاضر ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان اس وقت 'فتنہ الخوارج' جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو یقین دلاتے ہوئے کہا         بلوچستان کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو، میں صرف ایک فون کال کی دوری پر ہوں۔ پنجاب کے وسائل اور خدمات بلوچ بھائیوں کے لیے حاضر ہیں۔
 مریم نواز نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے بلوچ عوام کی ملک کے ساتھ عقیدت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان جلد امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا۔انہوں نے موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہا اور گرمجوشی سے استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں