ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

04:12 PM, 10 Feb, 2026

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ نمیبیا کے کھلاڑی جان نیکل نمایاں بیٹر رہے، جنہوں نے 38 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، جس میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

157 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کر لیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، جس نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا، اور شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزیدخبریں