بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی، ہمارا مقصد انہیں عزت دلوانا تھا: محسن نقوی

04:57 PM, 10 Feb, 2026

پشاور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے معاملات اور بنگلہ دیشی کرکٹ کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی فورم پر بنگلہ دیش کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات میں پاکستان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ہمارا واحد مقصد بنگلہ دیش کو وہ عزت دلوانا تھا جس کا وہ حقدار ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق، عالمی سطح پر اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ ماضی میں بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اور پاکستان نے اسی زیادتی کے ازالے کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خاص طور پر بنگلہ دیش کی بات کی ہے کیونکہ ہم خطے میں کرکٹ کے منصفانہ فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے معاملے کے ساتھ ساتھ محسن نقوی نے مقامی سطح پر بھی اہم باتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے شائقین کو پی ایس ایل کے حوالے سے آج ہی خوشخبری دینے کا وعدہ کیا ہے۔اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبرپختونخوا سے ہیں، جن کے لیے 50 لاکھ روپے تک کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی کی پیشرفت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں