سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس

08:16 PM, 10 Jan, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفرازاحمد اپنی والدہ کی علالت کے باعث کراچی واپس آرہے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین نے کہا کہ سرفراز کی والدہ شدید علیل ہیں اس لیے وہ پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے واپس آرہے ہیں۔

آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ایک روزہ سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل یہ دوسرا دھچکا ہے جب ایک اہم کھلاڑی کو واپس ملک آنا پڑا ہے۔ قبل ازیں فاسٹ باؤلر محمد عرفان اپنی والدہ کے انتقال پر واپس آئے تھے اور ان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں