سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیےسرگرم دو کارکن گرفتار

11:22 PM, 10 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

انسانی حقوق کے لیے سرگرم دو کارکنوں کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گلف سینٹرفار ہیومن رائٹس کے مطابق عصام کوشاق اور احمد  کے خلاف تاحال کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے البتہ عین ممکن ہے کہ انٹرنیٹ اور بالخصوص سوشل میڈیاپر ان کی سرگرمیاں ان کی حراست کا سبب بنی ہوں۔

کوشاق گزشتہ اتوار سے مکہ میں زیرحراست ہیں جبکہ المخیص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جمعرات سے گرفتار ہیں۔ گلف سینٹرفار ہیومن رائٹس نے دونوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں