منفی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست ایک بار پھر مسترد ہو گئی، شہباز شریف

منفی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست ایک بار پھر مسترد ہو گئی، شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف نے ایک بیان میں چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر لیگی امیدوار کو مبار کباد دی اور کہا کہ چکوال کے عوام نے پی پی 20 سے چودھری حیدر سلطان کو اکثریت سے کامیاب کرا کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ان کے دلوں میں بستی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہماری پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں، انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں کو اپنی پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کے لیے نوشتہ دیوار ہیں جبکہ شکست خوردہ عناصر جان لیں عوام اب صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا جبکہ منفی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست ایک بار پھر مسترد ہوئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں