پاکستانی شہری چند منٹوں میں مالا مال ہو گیا

پاکستانی شہری چند منٹوں میں مالا مال ہو گیا

دبئی: دبئی میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستان شہری نے ایک ملین ڈالرز کا انعام حاصل جیتا۔'

مالا مال ہونے والا خوش قسمت شخص محمد اکبر خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں ملین ڈالر انعام کے علاوہ ایک کار اور 2 موٹربائیکس بھی دی گئیں۔ بی ایم ڈبلیو کار کا حق دار جاپانی شہری ٹھہرا جب کہ ایک موٹر سائیکل بھارتی شہری کے حصے میں آئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں