قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی کے واقعہ پر مریم نواز کی شدید مذمت

12:56 PM, 10 Jan, 2018

لاہور:مریم نواز کی قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی بچی زینب کے واقعہ پر شدید مذمت ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ”میں امید اور دعا کرتی ہوں کہ ملزم جلد کیفر کردار تک پہنچے گا اور ملزم کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔

خیال رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی کو 6 روز قبل اغواءکیا گیاتھا جس کے بعد درندہ صفت انسان نے ننھی کلی کو اپنی حیوانیت کا نشانہ بناکر قتل کردیا اور لاش کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔

مزیدخبریں