فلم ”پدماوتی“ راجستھان میں ریلیز نہیں کی جائے گی

فلم ”پدماوتی“ راجستھان میں ریلیز نہیں کی جائے گی

ممبئی: بالی ووڈ فلم ”پدماوتی“ راجستھان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

ریاستی وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ نے کہا ہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی وسندھرا راجے کے احکامات کے مطابق لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ 25 جنوری کو بھارتی ریاست راجستھان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
ریاستی وزیر داخلہ کا یہ بیان فلم کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آیا۔ فلم میں اداکار شاہد کپور ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں