نواز شریف کی اپیل کی سماعت 21 جنوری کو ہو گی

نواز شریف کی اپیل کی سماعت 21 جنوری کو ہو گی
کیپشن: اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نواز شریف کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 21 جنوری کو ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف نے 7سال قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ اس اپیل کے ساتھ ہی ان کی سزا معطلی کی درخواست بھی سنی جائے گی۔

نواز شریف کی اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محمد نواز شریف کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کو 10 دن میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔