مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹوں کی توسیع

مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹوں کی توسیع
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے تاہم مری اور ملحقہ علاقے کے رہائیشیوں پراس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ سیاحوں کو مری، گلیات جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔

934b652072d9b8de4acf1b154c895835


واضح رہے کہ مری کے تمام داخلی راستے سیاحوں کیلئے آج رات 9 بجے تک بند کئے گئے تھے تاہم اس میں اب مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے اور مری میں سڑکوں کی مکمل بحالی اور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
 خیال رہے کہ مری میں شدید برف باری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 23 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں