توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان کے خلاف فیصلہ آج سنایا جائے گا 

توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان کے خلاف فیصلہ آج سنایا جائے گا 

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ اسدعمر، فواد چودھری اور دیگر پارٹی رہنماؤں کیخلاف بھی فیصلہ آج سنایا جائیگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل ہی محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باعث کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں