پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب کا منصوبہ، کئی شہروں میں جلد فعال

11:31 AM, 10 Jan, 2026

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارڈیک کیتھ لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔ جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیبز جلد کام شروع کر دیں گی، جبکہ بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیبز فعال کر دی جائیں گی۔

یہ کیتھ لیبز انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی جیسی جدید سہولیات فراہم کریں گی، جس سے ہسپتال پہنچنے والے مریض کی جان 60 سے 90 منٹ کے اندر بچائی جا سکے گی۔

مزیدخبریں