پاکستانی شہریوں کے لیے ایران کے سفر پر انتباہ جاری

11:46 AM, 10 Jan, 2026

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری غیر ضروری طور پر ایران کا سفر نہ کریں اور حالات بہتر ہونے تک سفر موخر رکھیں۔

ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے تہران، زاہدان اور مشہد میں ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیے ہیں، تاکہ شہری سفارتخانے اور قونصل خانوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

مزیدخبریں