منی پور میں نسلی کشیدگی اور مرکزی حکومت سے دوری شدید

12:42 PM, 10 Jan, 2026

ممبئی :دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ریاست منی پور میں تین سال بعد بھی امن قائم نہیں ہو سکا اور مرکزی حکومت سے دوری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نے منی پور کو عملی طور پر نسلی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے۔

منی پور میں کُوکی اور میتی برادری کے درمیان بڑھتی دوریاں بی جے پی حکومت کی بالادستی پر مبنی سوچ کا نتیجہ قرار دی گئی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ تنازع ریاستی نااہلی کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے اور مقامی سطح پر حالات مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو منی پور میں کشیدگی طویل مدتی سیاسی اور سماجی بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں