لاہور :وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلباء کی صحت اور فلاح کے لیے پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا۔ رانا سکندر حیات نے اساتذہ اور طلبہ سے چھٹیوں کے حوالے سے رائے طلب کی تھی، جس میں عوام کی اکثریت نے چھٹیاں 19 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دی۔