فلکیات کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری: آج پاکستان میں مشتری دیکھنے کا بہترین موقع

03:39 PM, 10 Jan, 2026

اسلام آباد :فلکیات کے شوقین افراد کے لیے آج پاکستان میں مشتری سیارے کو دیکھنے کا بہترین موقع ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کو آج شام چھے بج کر 34 منٹ سے لے کر کل صبح چھے بج کر 45 منٹ تک پاکستان کے آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔

مشتری غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان میں نظر آئے گا۔ فلکی ماہرین کے مطابق یہ سیارہ اپنے بڑے حجم اور روشن چمک کی وجہ سے سب ستاروں سے نمایاں اور واضح دکھائی دے گا۔

شوقین افراد دوربین یا فلکیاتی آلات کے ذریعے اس شاندار منظر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، اور یہ موقع سیارے کے حرکت اور روشنی کے بہترین اثرات دیکھنے کے لیے نایاب تصور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں