پشاور:وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں شرکا نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوامی مسائل پر اس کی کوئی توجہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے اقدامات کی ضرورت محسوس کی۔