کوئی بلا نہیں، کوئی ترازو نہیں، بس اللہ کا بندہ بلاول آیا ہے :مرتضیٰ وہاب

05:57 PM, 10 Jan, 2026


کراچی: میئر کراچی اور مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے عوام سے کیے گئے ترقیاتی وعدے پورے کیے جا رہے ہیں اور کراچی کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں کام جاری ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باب خیبر کے علاقے میں سڑک کی حالت بہت خراب تھی، جس کی مرمت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس منصوبے پر پوری تندہی سے عمل ہو رہا ہے۔

میئر کراچی نے واضح کیا کہ پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، اور شہر میں قانون اور اختیارات وہی ہیں، صرف شخصیات بدلی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "کوئی پتنگ، ترازو یا بلا نہیں بلکہ اللہ کا بندہ بلاول آیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کراچی کے عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔"

مزیدخبریں