چیک باﺅنس کیس‘معروف بھارتی اداکارہ الکا کوشال کو 2 سال جیل کی سزا

11:25 AM, 10 Jul, 2017

ممبئی :کریکٹر کرداروں کیلئے مشہور بالی ووڈ اداکارہ الکا کوشال کو چیک باؤنس کیس میں دو سال جیل کی سزا ہو گئی ۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کریکٹر کرداروں کیلئے مشہور اداکارہ الکا کوشال اور ان کی والدہ کو 2 سال کیلئے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ممبئی کورٹ کی جانب سے یہ سزا انہیں چیک باؤنس کے ایک کیس میں سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الکا کوشال نے بجرنگی بھائی میں کرینہ کپور جبکہ فلم کوئن میں کنگنا رناوت کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق الکا کوشال اور ان کی والدہ نے 2015ء میں اوتار سنگھ نامی کسان سے ڈرامہ بنانے کیلئے 50 لاکھ روپے کا قرض لیا لیکن مقررہ مدت میں اسے ادا کرنے میں ناکام رہیں۔ جب اوتار سنگھ کی جانب سے پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھی تو ملزم اداکارہ نے اسے 25، 25 لاکھ کے دو چیکس تھما دیے جسے جب بینک میں کیش کیلئے لے جایا گیا تو دونوں باؤنس ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے اپنے پیسوں کی واپسی کیلئے عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں