عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس بنی گالہ میں جاری

04:44 PM, 10 Jul, 2017

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے۔  اجلاس میں  شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،فواد چوہدری سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہے۔ عمران خان کو پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس بنی گالہ میں شروع ہو چکا ہے جس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں جبکہ عمران خان کو پانامہ کیس کی سماعت سے متعلق بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے بھی عمران خان کو سماعت سے متعلق بریف کیا۔بنی گالہ میں جاری  اجلاس میں ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،فواد چوہدری سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہے ، عمران خان کو پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے بریفنگ دی ۔

مزیدخبریں