دبئی: دبئی میں بہت سے کام کرنے والے افراد بیرون ممالک سے آتے ہیں جس کے پیش نظر انھیں اپنے والدین اور بیوی بچوں سے دور رہنا پڑتا ہے۔ یہاں رہنے والے افراد زیادہ تر کوشش کرتے ہیں کہ وہ کسی طرح اپنی فیملی کو ساتھ رکھیں ۔
اگرآپکے والدین اور بیوی بچے متحدہ عرب امارات سے باہر رہتے ہیں تو سب سے پہلے آپکو ان کیلئے رہائشی ویزا کیلئے درخواست دینا ہو گی اور جب وہ یہاں آجائیں تو پھر30دن کے اندر اندرانکی ریزیڈنس سٹیمپ کیلئے درخواست بھی دینا ہو گی۔
اسکے علاوہ آپکی تنخواہ 3000سے 4000ہزار درہم ہونی چاہیے او ر اگر آپ اپنے والدین کو بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں تو آپکی تنخواہ20000ہزار درہم ہونی چاہیے۔
دبئی کے رہائشی ویزا کیلئے مطلوبہ دستاویزات میں آپکو ٹائپ شدہ درخواست،سیلری سرٹیفیکیٹ،لیبر کارڈ،تصدیق شدہ شادی کے سرٹیفیکیٹ اور بچوں کے تصدیق شدہ پیدائشی سرٹیفیکیٹس کی ضرورت ہو گی۔
دبئی میں بیوی بچوں کیلئے رہائشی ویزا کیسے حاصل کیا جائے
08:16 PM, 10 Jul, 2017