فیفا ورلڈ کپ،بیلجیم اور فرانس کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے ہونگی

 فیفا ورلڈ کپ،بیلجیم اور فرانس کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے ہونگی
کیپشن: ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوچکا ہے

ماسکو :فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بیلجیئم اور  فرانس کا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کل کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا ہے۔

دوںوں میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہونگے ۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوچکا ہے، دوسرا سیمی فائنل  کل  کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔