نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف
کیپشن: کیویز نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 مزید وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز کا اضافہ کیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ کرِک انفو

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں بارش سے متاثرہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں اپنی گزشتہ روز کی ادھوری اننگز 211 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔

کیویز نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 مزید وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز کا اضافہ کیا اور یوں بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔