بڑھتی ہوئی آبادی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے، وزیر خزانہ

03:43 PM, 10 Jul, 2025

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور پائیدار ترقی کے لیے اس پر قابو پانا ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور قومی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں غذائی قلت کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کے لیے بجٹ میں خاص فنڈز مختص کیے ہیں اور آئندہ اس حوالے سے حکومتوں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں