لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں خانیوال کے صوبائی ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے عوام کے لیے الیکٹروبسیں ان کا حق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں 1500 الیکٹروبسیں متعارف کرا رہی ہے تاکہ عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔