لاہور :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کل سے 13 جولائی تک شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ 14 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔