مون سون کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت، سندھ حکومت نے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا

05:11 PM, 10 Jul, 2026

کراچی :کراچی میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبے میں ممکنہ ہیٹ ویو، مون سون بارشوں اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

اجلاس میں نکاسی آب کے نظام، امدادی سرگرمیوں اور مون سون کے دوران عوام کے تحفظ کے لیے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں