منگی ڈیم :منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن شعبان جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی میں مزید 13 خوارج ہلاک کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک مارے جانے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہیں۔