سوشل میڈیا پر اظہار رائے جرم بن گیا

فیصل آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اظہاررائے جرم بن گیا۔ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں سوشل میڈیا پر سخت قوانین کے خلاف آوازاٹھانے پر تین طلبا کو نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر اظہار رائے جرم بن گیا

فیصل آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اظہاررائے جرم بن گیا۔ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں سوشل میڈیا پر سخت قوانین کے خلاف آوازاٹھانے پر تین طلبا کو نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے فیس بک پر جامعہ کے قوانین پرتنقید کرنے والے تین طلبا کونکال دیا۔محمداسفنداورغلام جیلانی نے اپنی رائے فیس بک وال پر پوسٹ کی تھی جبکہ زوبیر کو تو معلوم ہی نہیں اسے کس جرم میں نکالا۔انتظامیہ نے طلبہ کو نکالنے کا نوٹفکیشن نوٹس بورڈ میں لگانے کے بجائے براہ راست طلبہ کو بھیج دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، طلبہ وائس چانسلر سے اپیل کا حق رکھتے ہیں۔