کرینہ کپور کا تیمور کیلئے فلمی کیرئیر محدود کرنے کا فیصلہ

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پرورش کے لیے فلمی کیرئیر کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کرینہ کپور کا تیمور کیلئے فلمی کیرئیر محدود کرنے کا فیصلہ

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پرورش کے لیے فلمی کیرئیر کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی اداکارہ بیٹے کی پرورش کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تیمور کی خاطر جہاں گھر داری کے امور سیکھے اب وہیں اپنے فنی کیریئر کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔کرینہ نے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے اور بہتر پرورش کے لیے سال میں صرف ایک فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں گزشتہ سال دسمبر میں بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی کرینہ کئی فلمی تقریبات اور فیشن شوز میں شرکت کرتی رہی ہیں۔اداکارہ بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ سے فلمی دنیا میں واپسی کررہی ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائےگی۔