تم پی کر آئے ہو کیا ؟ بھری تقریب میں کترینہ کا رنبیر سے سوال

تم پی کر آئے ہو کیا ؟ بھری تقریب میں کترینہ کا رنبیر سے سوال

ممبئی :بالی اداکارہ کترینہ کپور نے رنبیر کپور سے ایسا سوال پوچھ ڈالا کہ ان کو بھری محفل میں خفگی اور شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہے۔رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا 7 سال معاشقہ رہا ہے لیکن گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد دونوں کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی نمائش کی تاریخ فلم کے زیر التوا ہونے کے باعث کئی بار تبدیل کی گئی لیکن اب یہ فلم رواں سال جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار نے تشہیری مہم بھی شروع کردی ہے اور گزشتہ روز فلم کی تشہیر کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں رنبیر اور کترینہ نے ایک ساتھ شرکت کی۔تقریب کے دوران دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے پر جملے کسنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

رنبیر نے صحافی کے رقص سے متعلق سوال پر کہا کہ کترینہ کو ’’شیلا کی جوانی‘‘  "چکنی چنبیلی" "ماشاء اللہ " ’’کملی‘‘ جیسے گانوں کے رقص سکھائے اور ماسٹر بنایا ہے لہٰذا ان کے بہترین ڈانس کے پیچھے میرا ہاتھ ہے۔رنبیر کا جواب سن کر کترینہ بھی چونک گئیں اور برجستہ انداز میں ان سے شراب کے نشے میں ہونے کا پوچھ ڈالا جس پر پورے ہال میں قہقے گونج اٹھے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں