کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، ریلی روسو، شمرون ہت مائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زردان، تھیسارا پریرا، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔